اٹلی نئی ویزہ پالیسی اٹلی ایمبیسی نئی ہدایات جاری ! Italy New Video Visa Policy | Italian Embassy New Visa Policy 2026

اٹلی نئی ویزہ پالیسی اٹلی ایمبیسی نئی ہدایات جاری ! Italy New Video Visa Policy | Italian Embassy New Visa Policy 2026
اٹلی نئی ویزہ پالیسی اطالوی ایمبیسی کی طرف سے بھی نئی ہدایات جاری اب پاکستانیوں کیلئے اٹلی کا فیملی ویزہ وزٹ ویزہ ورک پرمٹ لینے کیلئے کون کون سے دستاویزات چائیے ہوں گے۔  


تفصیلات کے مطابق اٹلی کے سفارت خانے نے ویزا دستاویزات سے متعلق نئی وضاحت جاری کی ہے اب تمام دستاویزات اور ان پر لگنے والا Apostille اپنی اپنی جاری ہونے کی تاریخ سے صرف 6 ماہ تک ہی قابلِ قبول ہوں گے۔


اس کا مطلب کیا ہے؟



 اگر کسی دستاویز پر Apostille 10 جنوری 2026 کو ہوا ہے تو اس Apostille کی مدت 10 جولائی 2026 تک شمار ہوگی اسی طرح اگر اصل دستاویز کسی اور تاریخ کو جاری ہوئی ہے تو اس کی 6 ماہ کی مدت اسی کی جاری ہونے کی تاریخ سے شمار کی جائے گی درخواست جمع کروانے سے پہلے یہ ضرور چیک کریں کہ اصل دستاویز 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہ ہو اپوسٹل بھی 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہ ہو جبکہ اطالوی ترجمہ اور نوٹری کی تصدیق بھی سفارت خانے کی نئی ہدایات کے مطابق ہو یہ ہدایات ان تمام افراد کے لیے اہم ہیں جو فیملی ری یونین، ورک، اسٹڈی یا وزٹ ویزا کے لیے اٹلی کے سفارت خانے میں درخواست جمع کروانے والے ہیں تو اب آپ نے اٹلی کا کسی بھی قسم کا ویزہ لینا ہے تو اس شرط کو پورا کرنا ہو گا جس کا آغاز باقاعدہ طور پر ہو چکا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے