اٹلی پرمیسو دی سجورنو اطالوی شہریت کا نیا قانون | Italy Govt New Soggiorno & Italian Citizenship Law 2026 for immigrants

اٹلی پرمیسو دی سجورنو اطالوی شہریت کا نیا قانون | Italy Govt New Soggiorno & Italian Citizenship Law 2026 for immigrants
اٹلی میں غیر ملکیوں کیلئے اٹلی کے ڈاکومنٹس پرمیسو دی سجورنو اور اطالوی شہریت سے متعلق نیا قانون اب اٹلی میں کسی بھی غیر ملکی کی سجورنو اور اطالوی شہریت کینسل ہو سکتی ہے نیا قانون کیا ہے آئیے دیکھتے ہیں۔


 تفصیلات کے مطابق اطالوی پارلیمنٹ میں پرمیسو دی سجورنو اور اطالوی سیٹزن شپ سے متعلق ای نیا قانون لایا گیا ہے جو کہ ماتیو سیلونی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جس کے تحت اب غیر ملکیوں کیلئے اٹلی کے ڈاکومنٹس مطلب کہ پرمیسو دی سجورنو سمیت اطالوی شہریت لینا مشکل ہو جائے گی جبکہ بعض صورتوں میں تو ڈاکومنٹس کیسل بھی کر دئیے جائیں گے۔ 


 پرمیسو دی سجورنو کا نیا قانون۔



 پرمیسو دی سجورنو کے نئے قانون کے مطابق ایسے غیر ملکی افراد جن کی عمر 14 سال یا 14 سال سے زیادہ ہو گی اُن کو ایک Integration Agreement کو سائن کرنا ہو گا جس میں سجورنو لینے والے شخص کو points دئیے جائیں گے اور سب سے زیادہ جو اس نئے قانون میں دیا گیا ہے وہ ہے اطالوی زبان اگر آپ اطالوی زبان نہیں بول سکیں گے تو آپکو اب پرمیسو دی سجورنو نہیں دی جائے گی جبکہ دوسرے نمبر پر جو قانون رکھا گیا ہے اُس کے مطابق آپکو اٹلی کے قوانین کے بارے معلومات ہونی چائیے جبکہ تیسرے نمبر پر اگر کسی شخص کے پاس پہلے سے سجورنو موجود ہے اور اگر وہ کسی بھی جرم میں ملوث ہوا تو اُس کے ڈاکومنٹس فوری منسوخ کر دئیے جائیں گے۔


 اطالوی سیٹزن شپ کا نیا قانون۔




 اطالوی شہریت لینے کیلئے جو اطالوی پارلیمنٹ میں قانون لایا گیا ہے اُس کے مطابق اگر آپ کو اٹلی میں رہتے ہوئے 10 سال ہوچکے ہیں اور آپ اطالوی شہریت کیلئے eligible ہیں تو اب آپکو بھی پوائنٹ سسٹم سے گزرنا ہو گا اطالوی شہریت لینے کیلئے جو حلف اُٹھایا جاتا ہے اگر وہ آپ اٹالین میں نہیں بول سکیں گے تو آپکو اطالوی شہریت نہیں دی جائے گی اور آپکو مزید 2 سال کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ شہریت کیلئے بھی پوائنٹ سسٹم ہو گا اگر آپ کوئی جرم کرتے ہیں تو آپکے پوائنٹ کو کم کر دیا جائے گا۔ 


 واضع رہے ابھی یہ نیا قانون لیگا پارٹی کی طرف سے اطالوی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے جس کی منظوری 90 فیصد متوقع ہے ابھی اس کو مکمل قانون نہیں بنایا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے