اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی پرمیسو دی سجورنو منسوخ سینکڑوں غیر ملکیوں کو فوری ڈیپورٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دراصل اٹلی میں اطالوی حکومت کی طرف سے نیا جو امیگریشن قانون نافذ کیا گیا ہے اُس کی بنیاد پر پولیس کی جانب سے یہ بڑی کاروائی کی جا رہی ہے۔
اٹلی کے شہر بریشیا (Brescia) کی مقامی پولیس (Questura di Brescia) نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف ایک بڑا اور سخت آپریشن کیا ہے جس کے انتہائی ہوشربا نتائج سامنے آئے ہیں۔
اس آپریشن کی اہم ترین تفصیلات:
1. 214 پرمیسو دی سوجورنو (Permessi di Soggiorno) منسوخ:
پولیس کی جانب سے کیے گئے تفصیلی کنٹرولز کے دوران تقریباً 214 افراد کے رہائشی اجازت نامے یا تو منسوخ (Revocati) کر دیے گئے ہیں یا ان کی تجدید (Renewal) مسترد کر دی گئی ہے۔
پرمیسو منسوخ ہونے کا کیا مطلب ہے؟
اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان سب کو فوراً ملک بدر کر دیا گیا ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان افراد کا اٹلی میں قانونی طور پر رہنے کا حق ختم ہو گیا ہے۔ پرمیسو منسوخ ہونے کی عام وجوہات میں: ملازمت یا آمدنی کا ختم ہونا، جعلی کاغذات کا استعمال، یا کسی جرم میں ملوث ہونا (precedenti penali) شامل ہیں۔
2. 18 افراد ڈی پورٹ (Espulsioni):
اس آپریشن کے دوران 18 غیر ملکیوں کو باقاعدہ طور پر اٹلی سے ڈی پورٹ کر کے ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا ہے یا انہیں ڈی پورٹیشن سینٹرز (CPR) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
3. 29 افراد کو اٹلی چھوڑنے کا حکم (Foglio di Via):
مزید 29 افراد کو پولیس کی جانب سے 'فولیو دی ویا' جاری کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انہیں ایک مقررہ وقت کے اندر خود اٹلی چھوڑ کر جانا ہوگا۔
یہ کارروائی اٹلی میں قانون کی عملداری اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ اٹلی میں رہنے والے تمام تارکینِ وطن کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کاغذات اور کنٹریکٹس کو قانونی اور درست رکھیں۔

0 تبصرے