اٹلی حکومت نیا قانون لاگو | ITALY SPID - Carta Di Identita New Law in Force August 2026

اٹلی حکومت نیا قانون لاگو | ITALY SPID - Carta Di Identita New Law in Force August 2026
اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے بڑی اہم خبر پرانے شناختی کارڈ اور SPID کے حوالے سے نیا قانون لاگو اگر ایسا نہ کیا تو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں اگر آپ کے پاس ابھی تک پرانا کاغذی شناختی کارڈ (Carta d'Identità cartacea) ہے، تو آپ کے لیے ایک انتہائی اہم خبر ہے اٹلی نے کاغذی شناختی کارڈ کو مکمل طور پر ختم کرنے اور آپ کی ڈیجیٹل شناخت (SPID) کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

 1. کاغذی شناختی کارڈ کی آخری تاریخ: نئے قانون کے مطابق 3 اگست 2026 کے بعد سے اٹلی کا پرانا کاغذی شناختی کارڈ (Paper ID) مکمل طور پر ناقابلِ قبول اور منسوخ تصور کیا جائے گا۔ اس لیے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ جلد از جلد نیا الیکٹرانک شناختی کارڈ (CIE - Carta d'Identità Elettronica) بنوا لیں۔ 2. SPID کے لیے نیا کارڈ لازمی: جن لوگوں نے اپنا SPID (جیسے PosteID) پرانے کاغذی شناختی کارڈ کے ذریعے بنوایا تھا، انہیں اب وارننگ میسجز آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اپنا SPID بلاک ہونے سے بچانے کے لیے آپ کو اپنے پرووائیڈر کی ایپ یا ویب سائٹ پر جا کر نیا ویلڈ ڈاکومنٹ (جیسے CIE، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ) اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ 3. الیکٹرانک شناختی کارڈ (CIE) کے فائدے: نئے پلاسٹک والے (CIE) کارڈ میں ایک مائیکرو چپ ہوتی ہے۔ حکومت کے مطابق اس نئے کارڈ کو SPID کے بہترین متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ سرکاری محکموں کی ویب سائٹس تک براہِ راست رسائی حاصل کی جا سکے۔ لہذا اگر آپ کا اٹالین شناختی کارڈ اب بھی پرانے کاغذی فارمیٹ میں ہے، تو بنا کسی تاخیر کے اپنی کمیونے (Comune) میں اپائنٹمنٹ لیں اور نیا کارڈ اپلائی کریں تاکہ اگست کے بعد کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے