اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری خاص طور پر والدین کیلئے جن کے بچے ہیں کیونکہ اطالوی حکومت کی طرف سے اُن کا بڑا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے کیونکہ والدین اپنے بچوں کیلئے 150 سے 200 یورو کا بونس حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی طرف سے بونس LIBRI 2026/2027 کی درخواستوں کو اوپن کر دیا گیا ہے جس کے تحت اٹلی میں وہ والدین جن کے بچے ہیں اور وہ اسکول میں جاتے ہیں اور والدین کیلئے اُن کی کتابوں کیلئے مالی مسئلہ تھا تو اس بونس کے تحت والدین کو مالی مدد حاصل ہو گی۔
بونس کی شرائط۔
واضع رہے اطالوی حکومت کی طرف سے اس بونس کو لینے کیلئے ایزوں کی شرط رکھی گئی ہے جس کو پورا کرتے ہوئے آپ بھی اپنے بچوں کی اسکول کی کتابیں فری میں حاصل کر سکتے ہیں آپ کے ایزے زیادہ سے زیادہ 15 ہزار 748 ہونے چائیے اگر آپکے ایزے اتنے ہیں تو آپ بھی اطالوی حکومت 150 یورو سے 200 یورو کا یہ بونس کلیم کر سکتے ہیں خیال رہے بونس کی رقم آپکے ایزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طہ کی جائے گی۔
بونس کا دوماندہ۔
بونس LIBRI 2026/2027 کیلئے دوماندہ کرنا نہایت آسان ہے اگر آپکے ایزے حکومت کی شرائط کے مطابق ہیں تو آپ کسی بھی CAF & PATRONATO کے دفتر میں جا کر کرسکتے ہیں آپ نے اپنے اپڈیٹ ایزے صرف دینے ہیں تو آپ کا دوماندہ ہو جائے گا۔
بونس کیلئے آخری تاریخ۔
خیال رہے آج سے بونس LIBRI 2026/2027 کے دوماندوں کا آغاز ہو چکا ہے اور آپ بونس کیلئے 23 اکتوبر 2026 شام 6 بجے تک کسی بھی وقت پر اپلائی کر سکتے ہیں، آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں وقت پر اپنی درخواست جمع کروائیں تاکہ آپکو وقت پر بونس مل جائے۔

0 تبصرے