اٹلی کی حکومت کا نیا "دیکریتو لاوورو 2026": ملازمتوں، تنخواہوں اور ورکرز کے لیے شاندار مراعات کا اعلان!
تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت نے اپریل 2026 کے آخر میں ایک نیا اور انتہائی اہم "Decreto Lavoro" (لیبر ڈیکری) منظور کر لیا ہے جس کا بجٹ 934 ملین یورو ہے۔
اس پیکج کا بنیادی مقصد نوجوانوں، خواتین اور عام ورکرز کو مستقل ملازمتیں (Tempo Indeterminato) دلوانا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
اس نئے قانون کی سب سے اہم جھلکیاں:
1. نوجوانوں (Under 35) اور خواتین کے لیے بونس:
اگر کوئی کمپنی 35 سال سے کم عمر نوجوان کو یا خواتین کو مستقل نوکری دیتی ہے (یا کنٹریکٹ پکا کرتی ہے)، تو حکومت اس کمپنی کا ٹیکس (Contributi) 2 سال تک معاف کر دے گی (500 سے 800 یورو ماہانہ تک، بالخصوص ساؤتھ اٹلی میں)۔ اس سے کمپنیاں زیادہ لوگوں کو پکی نوکری دیں گی۔
2. "سالاریو جیوستو" (Salario Giusto - مناسب تنخواہ):
حکومت نے سب کے لیے ایک جیسی کم از کم تنخواہ (Minimum Wage) تو مقرر نہیں کی، لیکن یہ لازمی کر دیا ہے کہ صرف ان کمپنیوں کو ہی حکومتی مراعات ملیں گی جو اپنے ورکرز کو بہترین قومی لیبر کنٹریکٹ (CCNL) کے مطابق پوری تنخواہ دیں گی۔ کم تنخواہ دینے والی کمپنیوں کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔
3. پرانے کنٹریکٹ اور مہنگائی (Inflation):
اگر کسی سیکٹر کا لیبر کنٹریکٹ ایکسپائر ہو جائے اور 12 مہینے تک نیا نہ بنے، تو ورکرز کی تنخواہ میں مہنگائی (IPCA) کے حساب سے خودکار طور پر تھوڑا بہت اضافہ ہو جائے گا، تاکہ ان کا نقصان نہ ہو۔
4. رائیڈرز (Riders) کے لیے نئے اور سخت قوانین:
ڈلیوری رائیڈرز (جیسے Glovo, Deliveroo) کو ڈیجیٹل استحصال سے بچانے کے لیے قوانین سخت کر دیے گئے ہیں۔
اب کوئی رائیڈر اپنا اکاؤنٹ کسی دوسرے کو کرائے پر نہیں دے سکے گا (Identity check) اور کمپنیوں کو یہ بتانا ہوگا کہ ان کا سسٹم کام اور پیسے کیسے بانٹتا ہے۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس نئے قانون سے اٹلی میں ملازمت کے مواقع اور تنخواہوں میں واقعی بہتری آئے گی؟ کمنٹس میں بتائیں!

0 تبصرے