اٹلی میں والدین کے لیے خوشخبری 2026 میں پیدا ہونے والے بچوں کے لیے 1,000 یورو بونس کی درخواستوں کا آغاز۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں نئے والدین کے لیے ایک زبردست خبر سامنے آئی ہے حکومت کی جانب سے سال 2026 میں پیدا ہونے والے بچوں کے لیے 'بونس نوی ناتی' کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس اہم بونس کی تفصیلات:
1000 یورو کی مالی امداد:
اس سکیم کے تحت نئے پیدا ہونے والے، گود لیے گئے (Adopted) یا فوسٹر کیئر میں آنے والے بچوں کے والدین کو 1,000 یورو کا تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بچے کی پیدائش پر ہونے والے ابتدائی اخراجات کو سنبھال سکیں۔
درخواستوں کا آغاز:
اس 1,000 یورو کے فنڈ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔
اپلائی کیسے کریں؟
حسبِ معمول یہ درخواستیں اٹلی کے سرکاری ادارے INPS کی ویب سائٹ کے ذریعے (اپنے SPID یا CIE کا استعمال کرتے ہوئے) جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ کو آن لائن اپلائی کرنے میں مشکل ہو، تو آپ کسی بھی مقامی 'پاتروناتو' (Patronato / CAF) کے دفتر جا کر بھی یہ درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ (نوٹ: اس کے لیے اپنا موجودہ ISEE سرٹیفکیٹ اپ ڈیٹ رکھنا بہتر ہے۔
یہ مالی امداد ان خاندانوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے جو اٹلی میں اپنے خاندان کو بڑھا رہے ہیں۔ کیا آپ کے ہاں 2026 میں بچے کی ولادت متوقع ہے یا ہو چکی ہے؟ تو دیر نہ کریں اور فوراً اس بونس کے لیے اپلائی کریں۔

0 تبصرے