اٹلی ڈیپوٹیشن نیا قانون | Italy Government Approved New Deportation Law For Immigrants 2026

اٹلی ڈیپوٹیشن نیا قانون | Italy Government Approved New Deportation Law For Immigrants 2026
اٹلی میں وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی حکومت ایک نئے اور متنازع امیگریشن منصوبے پر غور کر رہی ہے اس منصوبے کے تحت وکلاء کو مالی ترغیب دینے کی تجویز ہے تاکہ وہ غیر قانونی مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے پر آمادہ کریں۔ 


 تفصیلات کے مطابق حکومت کی اس پالیسی کا مقصد ڈی پورٹیشن کے عمل کو تیز، مؤثر اور کم خرچ بنانا ہے تاہم، اس تجویز نے ملک بھر میں شدید بحث کو جنم دے دیا ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے وکلاء کا کردار غیر جانبدار قانونی نمائندوں کے بجائے حکومتی پالیسی کو آگے بڑھانے والوں جیسا ہو سکتا ہے، جو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ 


 انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی خدشات ظاہر کیے ہیں کہ اس طریقہ کار کے ذریعے مہاجرین پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنے قانونی حقوق کا مکمل استعمال کیے بغیر ہی ملک چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ 


 دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام رضاکارانہ واپسی کو فروغ دے گا اور امیگریشن سسٹم پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تاہم سیاسی اور قانونی حلقوں میں اس معاملے پر اختلافات تیزی سے شدت اختیار کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے