یورپی یونین نیا قانون | European Union New EES Law For All Immigrants 2026

یورپی یونین نیا قانون | European Union New EES Law For All Immigrants 2026
اٹلی،جرمنی،فرانس سمیت پورے یورپ میں پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون نافذ کر دیا گیا۔ 


 تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نیا اور سخت ترین بارڈر قانون نافذ کیا گیا ہے جس سے یورپ میں مقیم ایسے غیر ملکی جو اسائلم سیکرز ہیں وہ تو متاثر ہوں گے جبکہ دیگر اور ممالک جیسے یوکے اور امریکہ وغیرہ سمیت پاکستان انڈیا یا ایشائی ممالک سے آنے والے وزٹ ویزہ پر ورک پرمٹ پر آنے والوں کو بھی اس نئے یورپی یونین کے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔


 یورپی یونین کا نیا قانون کیا ہے؟



 دراصل یہ نیا یورپی یونین کا قانون انٹری ایگزٹ سسٹم ہے جس میں ایسے تمام مسافر جو بھی یورپ کے کسی بھی ملک اٹلی،جرمنی،فرانس یا پھر کوئی بھی ملک میں داخل ہوں گے تو اُن کو مکمل طور پر اپنا ڈیٹا ائیرپورٹ پر دینا ہو گا اس میں فیس اسکین فنگر پرنٹس وغیر سب شامل ہے جبکہ جہاں پہلے آپ کے پاسپورٹ پر انٹر یا ایگزٹ کی سٹم لگائی جاتی تھی اب اُس کو بھی ختم کر دیا گیا ہے آپکو ایک مشین سے گزرنا ہو گا جو کہ آپکا مکمل ڈیٹا ایک یورپی ملک سے دوسرے یورپی ملک کے ساتھ شئیر کیا جائے گا اور آپ یورپ میں اوور سٹ نہیں ہو سکیں گے۔


 یورپ میں مقیم اسائلم سیکرز کیلئے ضروری ہدایات؟



 جبکہ یورپ کے کسی بھی ملک میں اسائلم سیکرز ہیں چاہے پاکستانی یا پھر جس بھی ملک سے تعلق ہے اور آپ کے پاس یورپ کے کسی ملک کے قانونی طور پر رہنے کے ڈاکومنٹس نہیں ہیں تو ایسی صورت میں آپ نے اٹلی،جرمنی،فرانس وغیرہ سے باہر نہیں جانا کیونکہ واپس آنے پر آپکو انتہائی زیادہ سختی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ آپکے پاس جو سیاسی پناہ کے ڈاکومنٹس ہیں اُن کو بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے اس لیے احتیاط کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے