اٹلی میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری اطالوی حکومت کی جانب سے 350 یورو کا ماہانہ فری بونس ہر کوئی لے سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگر آپ اٹلی میں مہنگائی اور گھروں کے بلز وغیر سے پریشان ہیں تو آپ کو بھی اطالوی حکومت کی جانب سے ماہانہ 350 یورو کا بونس مل سکتا ہے جو کہ ہر ماہ ملے گا لیکن حکومت کی جانب سے جو شرائط ہیں اُن کو پورا کرنا ہو گا۔
سب سے پہلے آپ کے ایزے 2026 کے اپڈیٹ ہوں اور آپکے ایزے دس ہزار 140 یورو سے کم ہوں گے تو آپ اہل ہیں۔
دوسرے نمبر پر جو شرط رکھی گئی ہے وہ عمر کی حد ہے مطلب کہ آپکی عمر 18 سال سے 59 سال ہونی چاہئیے اور آپکے پاس کام نہ ہو تو آپ اس 350 یورو کیلئے اہل ہیں اس کے علاوہ اطالوی حکومت کی طرف سے اور کوئی شرط نہیں۔
بونس اپلائی کیسے کریں۔
بونس کیلئے اپلائی کرنا نہایت آسان ہے تو جو نیچے آپکو ویب سائٹ نظر آ رہی ہے
آپ نے اس پر کلک کرنا ہے جو کہ INPS کی ویب سائٹ ہے اور جو شرائط ابھی اوپر آپ نے دیکھی ہیں اُن کو یہاں پُر کرنا ہے تو آپ اس بونس یا امداد کیلئے اہل ہو جائیں گے بہت سے لوگوں پوچھیں گے کہ اس بونس کا نام کیا ہے تو Supporto per la Formazione e il Lavoro اس بونس کا نام ہے۔

0 تبصرے