اٹلی فیملی ویزہ بینیفٹس نیا سخت قانون | Italy Approved New Stricter Law For Family Visa & Benefits for Immigrants 2026

اٹلی فیملی ویزہ بینیفٹس نیا سخت قانون | Italy Approved New Stricter Law For Family Visa & Benefits for Immigrants 2026
اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے اٹلی میں فیملی ویزہ اور بینیفٹس کو لے کر ایک نیا اور سخت بل تیار کر لیا گیا ہے جس سے اب پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکیوں کو اپنی فیملی کو بطور فیملی ویزہ بُلوانا اور پھر فیملی کے بینیفٹس لینا مشکل ہو جائے گا۔ 


تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی جانب سے فیملی ویزہ اور بینیفٹس کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہے جبکہ اس حوالے نیا بل بھی تیار کر لیا گیا ہے اب کون لوگ اپنی فیملی کو اٹلی میں بُلوا سکیں گے اور اٹلی بچوں کے کو بینیفٹس ملتے ہیں اُن کو کلیم کر سکیں گے۔


 اٹلی فیملی ویزہ میں تبدیلیاں؟


 سب سے پہلے اطالوی حکومت کی جانب سے اٹلی کے فیملی ویزہ کے حوالے سے کُد ریدیتو ہوتا ہے اس رواں سال 2026 میں کُد ریدیتو مطلب سالانہ آمدن کی شرط میں بڑا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا کہ آیا کتنا اضافہ ہو گا جبکہ دوسری جو بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے وہ اُن لوگوں پر ہو گی جو کہ اٹلی میں کسی بھی جرم میں ملوث ہیں یا پھر اُنھوں نے اٹلی میں رہتے ہوئے کبھی بھی کوئی کرائم کیا تھا تو ایسے لوگ اٹلی میں اپنی فیملی نہیں بُلوا سکیں گے جبکہ جو فیملی بینیفٹس ملتے ہیں وہ بھی نہیں دئیے جائیں گے اگر آپکے پاس اطالوی شہریت بھی ہے تب بھی آپ اپنی فیملی نہیں بُلوا سکیں گے۔ 


اٹلی فیملی ویزہ نیا قانون کب سے لاگو ہو گا؟ 


 واضع رہے اٹلی کی بڑی لیگا پارٹی کی جاب سے فیملی ویزہ اور بینیفٹس کے حوالے سے بل پیش کیا گیا جس کی منظوری 100 فیصد ہے اور اس بل کو اطالوی پارلیمنٹ سے پاس ہونا باقی ہے جو کہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ نیا قانون مارچ 2026 سے لاگو ہو سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے