یورپی یونین کا نیا اور سخت ترین فیصلہ غیر ملکیوں کیلئے غیر ملکی افراد کیلئے اب اٹلی، جرمنی،فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں رہنا مشکل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے اپنی آئندہ 5 سالہ "مائگریشن اور ویزہ حکمت عملی" کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے اس نئے منصوبے کے تحت یورپ اب "Assertive Diplomacy" (جارحانہ سفارتکاری) اپنائے گا، جس کا مطلب ہے کہ ویزہ پالیسی کو بطور ہتھیار استعمال کیا جائے گا۔
یورپی کمیشن کے مطابق، جو ممالک اپنے غیر قانونی تارکین وطن (Illegal Migrants) کو واپس لینے (Readmission) میں تعاون کریں گے، ان کے شہریوں کے لیے ویزہ قوانین نرم کیے جائیں گے اور سہولیات دی جائیں گی۔
جو ممالک اپنے ڈیپورٹ ہونے والے شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کریں گے یا سستی دکھائیں گے، ان پر سخت ویزہ پابندیاں لگائی جائیں گی ان پابندیوں میں شامل ہیں۔
ویزہ فیس میں اضافہ
درخواستوں کی پروسیسنگ کا وقت بڑھانا
"ملٹی پل انٹری" (Multiple Entry) ویزوں کا خاتمہ
جبکہ یورپی یونین یورپ سے باہر "ریٹرن ہبس" بنانے پر بھی غور کر رہی ہے جہاں مسترد شدہ درخواست گزاروں کو واپس بھیجا جا سکے۔
خلاصہ۔
اب کسی بھی ملک کے عام شہریوں کو یورپی ویزہ ملنے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ان کی حکومت یورپ سے ڈیپورٹ ہونے والے اپنے لوگوں کو واپس لینے میں کتنا تعاون کرتی ہے۔

0 تبصرے