اٹلی میں رہنے والی پاکستانی فیملز سمیت لاکھوں افراد کیلئے اطالوی حکومت کا بڑا تحفہ بڑی خوشخبری حکومت نے 3600 یورو کے بونس کا اعلان کر دیا جس کیلئے دوماندے بھی شروع ہو گئے ہیں بونس لینے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 ہے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے اٹلی میں بڑے مالی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس سے اٹلی میں لاکھوں کی تعداد میں جو بچوں والی فیملز ہیں فائدہ اُٹھا سکتی ہیں یہ 3600 یورو کا بونس لے کر۔
3600 یورو کا بونس دراصل ہے کیا؟
دراصل یہ 3600 یورو کا بونس اٹلی میں کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج ہے جس سے وہ اپنے گھروں کے کرائے، بجلی گیس کے بلز اور بچوں کے تعلیمی اخراجات اُٹھا سکیں گے جبکہ روزمرہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ بھی خرید سکیں گے۔
بونس اپلائی کرنے کیلئے ڈاکومنٹس درکار؟
اٹلی میں اگر آپ کے پاس قانونی طور پر رہنے کی اجازات ہے چاہے اسائلم والے ڈاکومنٹس ہیں نارمل پرمیسو دی سجورنو ہے یا پھر آپ اطالوی شہریت رکھتے ہیں تو تقریباً سب ہی اس بونس کو لے سکتے ہیں آپ پاکستانی ہیں یا پھر جس بھی ملک سے آپکا تعلق ہے آپ اس بونس کیلئے اہل ہیں جبکہ آپکے ایزے بھی 2026 کے اپڈیٹ ہونے چائیے۔
بونس کیلئے درخواست یا دوماندہ کیسے کریں؟
بونس کیلئے اپلائی کرنا نہایت آسان ہے آپ خود سے بھی INPS کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر دوماندہ کر سکتے ہیں یا پھر اپنے قریبی کسی بھی کاف آفس میں بھی جا کر دوماندہ کروا سکتے ہیں دوماندہ کرتے وقت آپ کے پاس تمام قانونی ڈاکومنٹس ہونے چائیے جیسا کہ آپکا پاسپورٹ، سجورنو ISEE اٹلی میں رہائشی اجازات نامہ واضع رہے کہ بونس اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔

0 تبصرے