اٹلی میں رہنے والوں کیلئے Carta Di Identita سے متعلق نیا قانون اور اطالوی حکومت کی جانب سے اہم اطلاع بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اٹلی میں شناختی کارڈ مطلب کہ Carta Di Identita سے متعلق نئی تبدیلی کی جا رہی ہے۔
اطالوی حکومت کے مطابق 3 اگست 2026 کے بعد کاغذی شناختی کارڈ مطلب کہ Carta Di Identita نہ اٹلی میں قابلِ استعمال ہوں گے اور نہ ہی بیرونِ ملک سفر کے لیے یورپی یونین کے نئے قوانین کے تحت اب صرف الیکٹرانک شناختی کارڈ (CIE) ہی قابلِ قبول ہوگا۔
جن افراد کے پاس اب بھی پرانا کاغذی شناختی کارڈ ہے، وہ بروقت اپنے Comune کے Ufficio Anagrafe سے اپائنٹمنٹ لے کر نیا الیکٹرانک شناختی کارڈ بنوا لیں، کیونکہ 2026 کے بعد کسی بھی صورت میں کاغذی کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔

0 تبصرے