اٹالین شہریت نئے قوانین | New Rules: Italian Citizenship For Immigrants 2026

اٹالین شہریت نئے قوانین | New Rules: Italian Citizenship For Immigrants 2026
اطالوی حکومت کی جانب سے اٹالین شہریت کے قوانین میں بڑی تبدیلی کر دی گئی اب اٹلی کی شہریت یا پھر چیتادینسا لینا ہر کسی غیر ملکی کے بس کی بات نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے اٹالین شہریت کے قوانین میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے جو کہ خاص طور پر اٹلی سے باہر پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت کے قوانین سے متعلق ہے اس لیے جتنے بھی غیر ملکی خاص طور پر پاکستانی ہیں وہ والدین توجہ دیں۔


 اٹلی حکومت نے بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت کے حوالے سے نیا قانون نافذ کر دیا ہے اگر آپ اطالوی شہری ہیں اور آپ کا بچہ اٹلی سے باہر (مثلاً پاکستان یا کسی اور ملک میں) پیدا ہوتا ہے، تو اب اسے خودکار طور پر اطالوی شہریت نہیں ملے گی۔ 


نئی تبدیلیاں کیا ہیں؟



 آٹومیٹک شہریت ختم اب ہر بچے کو پیدائش پر شہریت نہیں ملے گی سوائے ان کے جو نئی شرائط پوری کرتے ہیں
شرط نمبر 1: بچے کے پاس صرف اطالوی شہریت ہو (کوئی دوسری شہریت نہ ہو)۔
 شرط نمبر 2: والدین میں سے کوئی ایک اٹلی میں کم از کم 2 سال مسلسل رہائش پذیر رہا ہو۔
 اہم ڈیڈلائن (Deadline): اگر آپ کا بچہ 24 مئی 2025 سے پہلے پیدا ہوا ہے اور ابھی تک شہریت نہیں ملی تو آپ کے پاس 31 مئی 2026 تک کا وقت ہے کہ درخواست جمع کروائیں۔ 


 والدین کیا کریں؟



 اگر آپ کا بچہ اٹلی سے باہر پیدا ہوا ہے، تو فوراً اپنے قریبی اطالوی قونصل خانے (Consulate) سے رابطہ کریں اور "Declaration of Will" جمع کروائیں، ورنہ آپ کا بچہ اطالوی شہریت سے محروم ہو سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے