اٹلی فیملی ویزہ نیا قانون | Italy Family Reunion New Law for Immigrants 2026

اٹلی فیملی ویزہ نیا قانون | Italy Family Reunion New Law for Immigrants 2026
اٹلی کابینہ نے نیا امیگریشن بل منظور کر لیا: فیملی بلانے کے لیے آمدنی (Income) کی شرط بڑھا دی گئی!


 تفصیلات کے مطابق اطالوی کابینہ نے امیگریشن سے متعلق ایک نیا سخت مسودہ قانون منظور کیا ہے اس میں نہ صرف غیر قانونی آمد کو روکنے کے اقدامات ہیں بلکہ اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے فیملی بلانا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔


 نئے قانون کی اہم تبدیلیاں!


 فیملی ری یونین کے لیے انکم میں اضافہ سب سے بڑی تبدیلی اب فیملی بلانے کے لیے سالانہ آمدنی کی شرط "سوشل الاؤنس"سے بڑھا کر تقریباً 12,000 یورو کر دی جائے گی موجودہ قانون: تقریباً 7,000 یورو سالانہ نیا قانون: تقریباً 12,000 یورو سالانہ (+ ہر فیملی ممبر کے لیے 50% مزید)۔ 

 جبکہ حکومت کو اختیار ہوگا کہ وہ "قومی سلامتی" کے پیش نظر کسی بھی جہاز کو 30 دن (6 ماہ تک قابل توسیع) کے لیے سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دےخلاف ورزی پر جہاز ضبط اور 50 ہزار یورو تک جرمانہ ہوگا۔ 

 تیسرے ملک منتقلی اگر بحری ناکہ بندی کے دوران مائگرینٹس کو روکا گیا، تو انہیں اٹلی لانے کے بجائے براہ راست "تیسرے ملک" (جیسے البانیہ) بھیجا جا سکے گا تاکہ وہاں سے ان کی واپسی ہو سکے۔

 جبکہ کچھ خاص جرائم (جیسے پولیس پر تشدد، CPR میں ہنگامہ آرائی، یا چوری ڈکیتی) میں سزا ہونے پر جج کے لیے "ملک بدری" کا حکم دینا لازمی ہوگا۔


 سیاسی پس منظر!


یہ قانون ایسے وقت میں لایا گیا ہے جب 2026 میں سمندری راستے سے آمد میں کمی آئی ہے (صرف 2,160 لوگ آئے، جبکہ گزشتہ سال 4,503 تھے)۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حکومت کی طرف سے دائیں بازو کے ووٹرز اور "نیشنل فیوچر" پارٹی کے دباؤ کا جواب ہے۔

 نوٹ!


 یہ ابھی ایک "مسودہ" (Bill) ہے اور اسے قانون بننے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے