اٹلی میں غیر ملکیوں کے لیے بڑی خبر یورپی عدالت نے 10 سالہ رہائش کی شرط کو غیر قانونی قرار دے دیا اب اٹلی میں غیر ملکی کسی بھی قسم کا بینیفٹ آسانی سے لے سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مقیم تارکین وطن کے لیے یورپی یونین کی عدالت سے ایک انتہائی اہم اور تاریخی فیصلہ سامنے آیا ہے عدالت نے اٹلی کے ریدیتو دی چیتادینسا اور دیگر سماجی فوائد حاصل کرنے کے لیے 10 سالہ رہائش کی شرط کو امتیازی مطلب کہ غیر قانونی قرار دے دیا ہے یورپی عدالت نے واضح کیا ہے کہ فلاحی امداد (جیسے Reddito di Cittadinanza یا Assegno di Inclusione) کے لیے 10 سال اٹلی میں رہنے کی شرط غیر ملکیوں کے ساتھ ناانصافی ہے یہ شرط بظاہر سب کے لیے ایک جیسی لگتی ہے لیکن عملی طور پر اطالوی شہریوں کے لیے اسے پورا کرنا آسان ہے جبکہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کو اب ختم کر دیا گیا ہے اور اٹلی میں ہر کوئی سیاسی پناہ والا فلاحی امداد سے فائدہ لے سکتا ہے۔
واضع رہے یہ فیصلہ ایک ایسے غیر ملکی کے مقدمے کے بعد آیا ہے جسے اٹلی میں انٹرنیشنل پروٹیکشن ملی ہوئی تھی اور INPS نے اس کا ریدیتو یہ کہہ کر بند کر دیا تھا کہ اس کے 10 سال پورے نہیں ہوئے اس شخص نے عدالت میں کیس کیا اور اب یورپی عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
اس فیصلے کا فائدہ کسے ہو گا۔
اگرچہ پرانا 'ریدیتو دی چیتادینسا اب ختم ہو کر نیا 'اسینیو دی انکلوزیونے' بن چکا ہے لیکن یہ عدالتی فیصلہ ایک بہت بڑی نظیر بن گیا ہے اس کا مطلب ہے کہ اٹلی مستقبل میں غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں کو سماجی اور مالی امداد دینے کے لیے اتنی سخت اور طویل رہائش کی شرائط نہیں رکھ سکے گا۔

0 تبصرے