یورپی ملک سپین میں مقیم لاکھوں غیر ملکی افراد کیلئے بڑی خوشخبری غیر ملکی تارکین وطن اب یورپ میں رہتے ہوئے لیگل ڈاکومنٹس لے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی ملک سپین میں مقیم تارکین وطن کے لئے خوشخبری کی خبر ہے کیونکہ سپین میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے لئے ایمیگریشن کھلنے کا امکان بڑھ گیا ہے 31 دسمبر 2025 سے پہلے سپین میں موجودگی ثابت کرنے والے غیر ملکی تارکین وطن جو بغیر ڈاکومنٹس کے ہیں وہ ایمیگریشن کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
واضع رہے ہسپانوی میڈیا کے مطابق آج بروز 27 جنوری 2026 کو حکومت کی جانب سے امیگریشن اوپن کرنے کے اعلان کا امکان ہے اور یہ اعلان کبھی بھی حکومت کی طرف سے کیا جا سکتا ہے جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق نئی ایمیگریشن پالیسی سے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن مستفید ہوں گے۔
امیگریشن کیلئے ضروری ڈاکومنٹس؟
سپین میں جو بھی لوگ غیر قانونی ہیں اور امیگریشن اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو اُن کے پاس 31 دسمبر 2025 سے پہلے سپین میں رہنے کا ثبوت اور اُن کے ملک کا ویلیڈ پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔

0 تبصرے