اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے اطالوی شہریت لینے کیلئے 2025 کے قانون کے مطابق اہم اور ضروری معلومات اور دستاویزات اگر آپکے پاس یہ بنیادی ڈاکومنٹس نہیں ہیں تو آپ اطالوی شہریت ابھی اپلائی نہیں کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے اٹالین citttadinanza حاصل کرنے کیلئے غیر ملکیوں کیلئے قانونی ڈاکومنٹس اور کچھ نئی اپڈیٹ جاری کی گئی ہیں اگر آپ کو بھی اٹلی میں رہتے ہوئے اتنا وقت گزر گیا ہے اور آپ کے پاس یہ تمام ڈاکومنٹس ہیں تو آپ اہل ہیں اطالوی شہریت اپلائی کرنے کیلئےُ۔
بنیادی ڈاکومنٹس کی فہرست میں سب سے پہلے آپکے پاسSPID کا ہونا انتہائی ضروری ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آپکے پاس اپنا ویلڈ پاسپورٹ ہونا ضروری ہے اس کے علاوہ پرمیسو دی سجورنو ہے تو B1 زبان کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے جبکہ اگر کارتا دی سجورنو ہے تو پھر ضرورت نہیں واضع رہے اب جن بھی لوگوں نے اٹالین cittiadinanza کیلئے اپلائی کرنا ہے تو 2025 سے اطالوی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کے حوالے سے فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا نئے قوانین کے تحت فیس 250 یورو پلس آپکو 16 یورو کی مارکا دا بولو چائیے ہو گی۔
جبکہ پاکستان سے آپکو کن ڈاکومنٹس کی ضرورت پڑے گی تو وہ تمام ڈاکومنٹس نیچے درج ذیل ہیں۔
نادرا برتھ سرٹیفکیٹ
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ
(MOFA → Apostille → Tribunale Italy لازمی)
اضافی پیپرز:
10 سال رہائش → پچھلے 3 سال کے CUD/730
شادی → Estratto di matrimonio

0 تبصرے