🇮🇹 اٹلی میں نوجوانوں کیلئے نیا بڑا موقع تین سالوں کیلئے 500 یورو ماہانہ کا بونس۔
تفصیلات اِنپس نے 35 سال سے کم عمر نوجوانوں کیلئے ایک نیا مالی معاونتی پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت وہ نوجوان جو بے روزگار تھے اور یکم جولائی 2024 سے 31 دسمبر 2025 کے درمیان کوئی کاروبار شروع کر چکے ہیں یا کرنے والے ہیں، انہیں تین سال تک ہر ماہ 500 یورو دیے جائیں گے۔
یہ سہولت اُن کاروباری منصوبوں کیلئے ہے جو ڈیجیٹل یا ماحول دوست ٹیکنالوجی سے متعلق ہوں یا ایسے شعبوں میں ہوں جنہیں اٹلی مستقبل کی ترقی کیلئے اسٹریٹیجک سمجھتا ہے۔ یہ مدد اُن لوگوں کیلئے بھی ہے جو انفرادی طور پر کاروبار کرتے ہیں یا کمپنی کی صورت میں۔
درخواست دینے کیلئے نوجوانوں کو اِنپس کی ویب سائٹ پر اپنی ڈیجیٹل شناخت (SPID، CIE، eIDAS) کے ذریعے لاگ ان کرنا ہوگا اور "Incentivo Decreto Coesione" والے سیکشن میں درخواست جمع کرانی ہوگی۔ جو کمپنیاں 28 نومبر 2025 سے پہلے بنی ہیں، وہ اس تاریخ کے 30 دن کے اندر درخواست دے سکتی ہیں، جبکہ نئی بنی ہوئی کمپنیاں اپنے آغاز کے 30 دن کے اندر اپلائی کریں گی۔

1 تبصرے
I am agree and satisfied apply the viza please
جواب دیںحذف کریں