اٹلی حکومت کا نیا امیگریشن بل منظور بارڈرز مزید سخت، ملک بدری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے یورپی یونین کے نئے "مائگریشن اینڈ اسائلم پیکٹ" پر عمل درآمد کے لیے آج ایک نیا مسودہ قانون پیش کر دیا ہے وزیر داخلہ ماتیئو پیانتیدوسی نے واضح کیا ہے کہ اب غیر قانونی آمد کو روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔
نئے قانون کے اہم نکات۔
نمبر ایک زیادہ ملک بدریاں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس رہنے کا حق نہیں ہے، ان کی واپسی اور ملک بدری کے عمل کو تیز اور موثر بنایا جائے گا۔
نمبر دو سمندری حدود میں داخلے پر پابندی قومی سلامتی کی بنیاد پر کسی بھی جہاز یا کشتی کو اٹلی کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے یہ قانون خاص طور پر غیر قانونی راستوں سے آنے والوں کے لیے سخت کیا گیا ہے۔
نمبر تین سخت کنٹرول مائگرینٹ فلو کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ سختی برتی جائے گی حکومت کا کہنا ہے کہ اٹلی کی سرحدیں یورپ کی سرحدیں ہیں اور ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
خلاصہ۔
اٹلی اب یورپی یونین کے نئے قوانین کے تحت اپنی سرحدوں کو مکمل سیل کرنے اور غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

0 تبصرے