یورپی یونین نیا امیگریشن اسائلم پیکٹ منظور | European Union New Immigration Bill Approved For Asylum Seekers 2026

یورپی یونین نیا امیگریشن اسائلم پیکٹ منظور | European Union New Immigration Bill Approved For Asylum Seekers 2026
اٹلی،جرمنی،فرانس سمیت یورپ میں اسائلم سیکرز کیلئے دروازے بند کر دئیے یورپی پارلیمنٹ سے تاریخ کے سخت ترین امیگریشن قانون کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے سات ممالک کے غیر ملکیوں کیلئے یورپ کے دروازے مکمل طور پر بند کر دئیے ہیں جبکہ باقی اشیائی ممالک کے غیر ملکیوں کیلئے بھی اٹلی،جرمنی،فرانس میں اسائلم کلیم کرنا اور یورپ میں رہنا نہایت مشکل ہو جائے گا۔ 


دراصل کل بروز 11 فروری 2026 برسلز میں اس حوالے سے تمام یورپی ممالک کا اجلاس ہوا ہے جس میں اٹلی،جرمنی،فرانس کی جانب سے اسائلم معاملے پر بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا گیا ہے جس کے بعد اب یورپ میں غیر ملکیوں کیلئے رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ 


واضع رہے یورپی یونین کے نئے اسائلم پیکٹ میں 396 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دئیے ہیں جبکہ 226 ارکان کی جانب سے اس بل اس قانون کی مخالفت میں ووٹ دئیے ہیں۔ 


 نئے یورپی امیگریشن اسائلم پیکٹ کی تفصیل۔


 یورپی یونین کے نئے امیگریشن اسائلم پیکٹ کے تحت اٹلی،جرمنی،فرانس سمیت تمام یورپی ممالک کو یہ اختیار دے دیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے پہلے سے اسائلم اپلائی کیا ہوا ہے یا پھر کوئی بھی غیر ملکی یورپ میں آ کر اسائلم اپلائی کرتا ہے تو وہ ملک اُس شہری کو کسی بھی تیسرے ملک میں شفٹ کر سکتا ہے۔
 جبکہ دوسرے نمبر جو ممالک اپنے شہریوں کو قبول نہیں کرتے تو اُن کو بھی یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی اُن کو بھی کسی تیسے ملک میں منتقل کر دیا جائے گا جن کا تعلق اُس ملک سے نہیں ہو گا۔
 جبکہ تیسرے نمبر پر جو قانون پاس کیا گیا ہے وہ ڈبلن قانون سے متعلق ہے مطلب کہ جو غیر ملکی اسائلم سیکرز اگر لیبیا سے اٹلی میں آیا تھا جرمنی میں آیا تو اُن کو اب واپس اُسی ملک میں منتقل کر دیا جائے گا۔

 یورپی یونین کی جانب سے سات ممالک محفوظ قرار۔


 بنگلہ دیش،مصر، انڈیا، کوسووو،مراکش، تیونس اور کولمبیا مطلب کہ ان ممالک کے شہریوں کیلئے یورپی یونین کی جانب سے اپنے دروازے مکمل طور پر بند کر دئیے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے