اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری اطالوی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں بڑا اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں چار روز تک جاری رہنے والے سخت مذاکرات کے بعد اٹلی میں میٹل مکینکس شعبے کا 2025 سے 2028 تک کا نیا قومی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس سے ملک بھر کے پندرہ لاکھ سے زائد کارکنوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
نئے معاہدے کے تحت کارکنوں کی ماہانہ تنخواہوں میں مجموعی طور پر 205 یورو سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔اٹلی میں 15لاکھ ورکرز میٹل میکینکس ہیں۔
پہلی قسط کے طور پر 27.70 یورو جون 2025 میں پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں، جب کہ آئندہ تین اقساط جون 2026، جون 2027 اور جون 2028 میں بالترتیب 53.17، 59.58 اور 64.87 یورو کے طور پر فراہم کی جائیں گی۔
فلیکسبل بینیفٹس کی رقم بھی بڑھا کر 200 سے 250 یورو کر دی گئی ہے، جو فروری 2026 تک ادا کی جائے گی۔ اس معاہدے کی مدت جون 2024 میں ختم ہوگئی تھی، تاہم 17 ماہ کے تعطل، مذاکراتی رکاوٹ اور ملک بھر میں 40 گھنٹے طویل ہڑتالوں اور مظاہروں کے بعد دوبارہ بات چیت شروع ہوئی۔
یونینز کے مطابق اس جدوجہد کے نتیجے میں مجموعی تنخواہی اضافہ 9.64 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو متوقع مہنگائی کی شرح سے بھی زیادہ ہے۔
تنخواہوں کے ساتھ ساتھ کئی اہم اصلاحات بھی متعارف کرائی گئی ہیں جن میں شامل ہیں کینسر یا شدید معذوری کے شکار ملازمین کی خصوصی حفاظت 21 شفٹوں والے عملے کے لیے کام کے اوقات میں 8 گھنٹے کی کمی عارضی کنٹریکٹس میں 20 فیصد لازمی اسٹیبلائزیشن اسٹاف لیزنگ ملازمین کے لیے 48 ماہ بعد مستقل بھرتی کا حق صنفی پالیسیوں، حفاظت، تربیت اور حادثات کی رپورٹنگ کا نیا نظام بڑی کمپنیوں میں سب کانٹریکٹنگ سے متعلق لازمی معلومات کی فراہمی تربیت، PAR اجازتوں، بچوں کی بیماری اور مہاجر مزدوروں کے لیے فیملی ری یونین چھٹیوں میں بہتری یونین نمائندگان نے اسے کارکنوں کی ثابت قدمی، بھرپور شرکت اور اجتماعی طاقت کی فتح قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ورکرز کی مسلسل جدوجہد نے طویل تعطل کے باوجود مذاکرات کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا۔

0 تبصرے