🇮🇹 Italy Approves Major New Changes to Flussi Visa System — Babysitters Now Included

🇮🇹 Italy Approves Major New Changes to Flussi Visa System — Babysitters Now Included
اٹلی میں فلوسی امیگریشن (Decreto Flussi) میں بڑی اصلاحات — بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی بیبی سٹرز بھی شامل 🇮🇹 اٹلی کی پارلیمنٹ نے فلوسی امیگریشن (Decreto Flussi) کے نئے قانون کی پہلی منظوری دے دی ہے، جس میں غیر ملکی کارکنوں کے لیے کام کے اجازت ناموں، گھریلو ملازمین، اور خصوصی شعبوں کے داخلوں سے متعلق اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔ نیا قانون اب سینیٹ سے آخری منظوری کے لیے جائے گا، جو 2026–2028 کی تین سالہ منصوبہ بندی کے تحت 5 لاکھ نئے داخلوں کا حصہ ہے۔ اہم نکات: اجازت نامہ (Nulla Osta) کی مدت میں اضافہ اب آجر کے پاس درخواست کی تصدیق کے لیے 7 دن کے بجائے 15 دن ہوں گے۔ ورکشاپ آنے کے بعد رہائشی کنٹریکٹ سائن کرنے کے لیے مدت 8 دن سے بڑھا کر 15 دن کر دی گئی ہے۔ سیزنل اور اسپیشل کیٹگریز کے لیے سخت ویریفیکیشن غلط بیانات، جعلی آجر، اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سخت چیکنگ متعارف۔ لیبر انسپیکٹوریٹ (INL) کو بھی ابتدائی جانچ کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ بیرونِ ملک تربیت یافتہ کارکنوں کے لیے سہولت ایسے ورکرز کے لیے کام کا اجازت نامہ جاری کرنے کی مدت زیادہ سے زیادہ 30 دن مقرر۔ ویزہ درخواست کے ساتھ آجر کی تحریری تصدیق کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔ گھریلو کام کے شعبے میں بڑا اضافہ سیزنل کوٹے سے باہر 10,000 داخلوں کی سہولت 2026–2028 تک برقرار۔ اب اس زمرے میں 0 سے 6 سال تک کے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی بیبی سٹرز بھی شامل ہوں گی۔ درخواستیں صرف مجاز ایجنسیاں یا این اے سی (Domestic CCNL) سائن کرنے والی تنظیمیں جمع کرا سکیں گی۔ انسانی اسمگلنگ اور تشدد کے متاثرین کے لیے مزید تحفظ اسپیشل کیسز میں دیا جانے والا رہائشی اجازت نامہ 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کر دیا گیا ہے۔ فیملی ری یونین میں تبدیلی خاندانی ملاپ کے لیے نولا اوستا جاری کرنے کی مدت 90 سے بڑھا کر 150 دن کر دی گئی ہے۔ رضاکارانہ پروگرام (Volunteering) کے کوٹے اب 3 سال کے لیے مقرر ہوں گے یعنی ہر سال نیا کوٹہ جاری نہیں ہوگا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے