اٹلی میں 2026 تا 2028 کے لیے نیا امیگریشن اور ورک فلو ڈیکری منظور۔
تفصیلات کے مطابق روم 6 اکتوبر 2025 اٹلی کی کونسل آف منسٹرز نے امیگریشن اور ورک انٹریز سے متعلق دو اہم فیصلوں کی حتمی منظوری دے دی ہے 2026 فلوسی ڈیکریتو تا 2028 کے لیے نیا (Decreto Flussi) منظور کرلیا گیا ہے جس کے تحت آئندہ تین سالوں میں تقریباً 5 لاکھ غیر ملکی ورکرز کو اٹلی میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
جبکہ ساتھ ہی وہ پالیسی بھی 2028 تک توسیع دے دی گئی ہے جس کے تحت ہر سال 10 ہزار غیر ملکی ورکرز کو کوٹہ سسٹم کے بغیر (یعنی “fuori quota”) بزرگ شہریوں (80 سال سے زائد عمر) اور معذور افراد کی دیکھ بھال کے لیے آنے کی اجازت ہوگی۔
یہ نیا DPCM (Prime Ministerial Decree) پارلیمانی کمیٹیوں اور ریجنل کانفرنسز کی رائے کے بعد منظور ہوا ہے اب اس فیصلے کے سرکاری گزٹ (Official Journal) میں شائع ہونے کا انتظار ہے جس کے بعد یہ نئی تین سالہ انٹری کوٹہ پالیسی باضابطہ طور پر نافذ ہو جائے گی۔
0 تبصرے