اٹلی بونس الیکٹرک کار | New Italy Bonus Auto Elettriche 11k 2025

اٹلی بونس الیکٹرک کار | New Italy Bonus Auto Elettriche 11k 2025
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری اطالوی حکومت کا بڑا اعلان نیا اور بڑا بونس جس میں 11 ہزار یورو ملیں گے آج سے باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور اٹلی میں ہر کوئی اس بونس سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے لیکن کیسے آئیے جانتے ہیں۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے یہ بڑا بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 11 ہزار یورو تک ملیں گے سب سے پہلے آپکو اس بونس کا نام بتا دیں تو یہ بونس ہے Bonus Auto Elettriche جو کہ آپکو اٹلی میں رہتے ہوئے الیکٹرک کار خریدنے کیلئے دیا جا رہا ہے مطلب کہ حکومت کی طرف سے اس بونس کی مد میں آپکی 11 ہزار یورو تک کی مدد کی جائے گی لیکن اس بونس کو لینے کیلئے حکومت کی جانب سے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔ 


 تو سب سے پہلی شرط آپ اٹلی میں ہوں، اٹالین نیشنل ہیں یا پھر اٹلی میں رہتے ہوئے آپ لیگل Regular ڈاکومنٹس رکھتے ہیں تو آپ اہل ہیں بونس کیلئے اس کے علاوہ آپ کے ایزے 30 ہزار یورو تک ہونے چائیے تو آپ کو یہ بونس پورا 11 ہزار یورو ملے گا اگر ایزے زیادہ ہے 40 ہزار یورو ہیں تو پھر آپکو 9 ہزار یورو تک کا بونس ملے گا۔


 بونس کو اپلائی کرنے کیلئے آپ کسی بھی کاف یا patronato کے آفس میں جا کر اپلائی کر سکتے ہیں اگر آپ بھی حکومت کی شرائط کو پورا کرتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے