اٹلی پرمیسو دی سجورنو نیا قانون | New Italy Permesso Di Soggiorno Law For Immigrants 2025

اٹلی پرمیسو دی سجورنو نیا قانون | New Italy Permesso Di Soggiorno Law For Immigrants 2025
اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے اٹلی کے ڈاکومنٹس مطلب کہ پرمیسو دی سجورنو کے قانون میں بڑی تبدیلی اب سجورنو ملنا مشکل جبکہ جن کے پاس پہلے سے پرمیسو دی سجورنو ہے اُن کی کینسل بھی ہو سکتی ہے۔ 


 تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اٹلی کے Infrastructure اور Transport منسٹر Matteo Salvini کی جانب اٹلی کے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اطالوی حکومت اٹلی میں ملنے والے ڈاکومنٹس مطلب کے پرمیسو دی سجورنو کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر رہی ہے جس سے اب اٹلی رہتے ہوئے کسی کیلئے بھی اٹلی کے لیگل ڈاکومنٹس یا پھر پرمیسو دی سجورنو لینا آسان نہیں ہو گا جبکہ جن کے پاس پہلے سے اٹلی کے ڈاکومنٹس ہیں یا پرمیسو دی سجورنو ہے چاہے وہ کسی بھی کیٹگری کی ہے تو اُس کو بھی منسوخ یعنی کہ کینسل کیا جا سکتا ہے۔ 


 اطالوی منسٹر کی جانب سے واضع طور پر بتایا گیا ہے کہ اٹلی پرمیسو دی سجورنو کو بھی پوائنٹ بیس سسٹم میں لایا جا رہا ہے جیسا کہ Driving Licence میں پوائنٹس ہوتے ہیں مزید منسٹر سلوینی کا کہنا تھا اگر کوئی بھی شخص غیر ملکی کسی بھی جرائم میں ملوث ہوا چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا اُس کی پرمیسو دی سجورنو کو کینسل کیا جا سکتا ہے جبکہ جن بھی لوگوں نے ابھی اپلائی کرنی ہے پرمیسو دی سجورنو اُن کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ہی اُن کو اٹلی کے ڈاکومنٹس مل سکیں گے۔ 


 واضع رہے اس نئے قانون پر ابھی اطالوی حکومت کام کر رہی ہے کب تک اس قانون کو لاگو کیا جاتا ہے اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے