اٹلی امیگریشن بریکنگ نیوز | New Italy Immigration Seasonal Work Visa Update 2025 + clickday

اٹلی امیگریشن بریکنگ نیوز | New Italy Immigration Seasonal Work Visa Update 2025 + clickday
اٹلی کی فلوسی امیگریشن مطلب سیزنل امیگریشن اپلائی کرنے والوں کیلئے نہایت اہم اور ضروری خبر۔ 


تفصیلات کے مطابق روم، 16 ستمبر 2025 اٹلی میں سیاحتی اور ہوٹلنگ سیکٹر سے وابستہ ملازمت فراہم کرنے والے حضرات 15 سے 21 ستمبر 2025 کے دوران اپنی وہ درخواستیں مکمل کر سکتے ہیں جو جولائی میں تیار کی گئی تھیں اور ابھی تک DA COMPLETARE کی حالت میں ہیں۔

 ان درخواستوں کو لازمی طور پر DA INVIARE میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ وہ یکم اکتوبر 2025 کے کلک ڈے پر باضابطہ طور پر جمع کرائی جا سکیں اس وقت نئی درخواستیں جمع نہیں ہو سکتیں، صرف پہلے سے بنی ہوئی درخواستیں مکمل کی جا سکتی ہیں یہ عمل وزارت داخلہ کے آن لائن پورٹل Sportello Unico Immigrazione کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں SPID یا CIE کے ذریعے لاگ ان کر کے فارم مکمل کرنا ہوگا تکنیکی مدد کے لیے پورٹل کا Help Desk روزانہ صبح 8 سے شام 8 بجے تک دستیاب ہے یاد رکھیں یکم اکتوبر 2025 کو صبح 9 بجے سے باضابطہ اندراج شروع ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے