یورپ میں 12 اکتوبر سے نیا داخلہ و خروج کا نظام نافذ۔
تفصیلات کے مطابق 12 اکتوبر 2025 سے یورپ میں ایک نئے داخلہ و خروج کے نظام (EES) کا نظام نفاذ شروع ہوگا جو غیر یورپی شہریوں کے پاسپورٹ اسٹیمپس کو تبدیل کرے گا۔
اس سسٹم کے تحت آپ کو چہرے کی بایومیٹرک تصاویر اور انگلیوں کے نشان سرحدی کیوسکس یا رجسٹریشن پوائنٹس پر درج کروانے ہوں گے۔
یہ تبدیلی فوری نہیں ہوگی، مگر 10 اپریل 2026 تک یہ نظام مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور روایتی اسٹیمپس آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی۔
یہ اقدام داخلے اور روانگی کے طریقے کو بدل دے گا، اس لیے ہر یورپ جانے والے مسافر کو اس نئے ضابطے کا خیال رکھنا ہوگا۔
0 تبصرے