اٹلی لیگل ڈاکومنٹس | New Italy Law For Immigrants Could Get Legal Status Permesso Di Soggiorno

اٹلی لیگل ڈاکومنٹس | New Italy Law For Immigrants Could Get Legal Status Permesso Di Soggiorno
اٹلی میں رہنے والوں پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری کیونکہ اب سبکو اٹلی کے لیگل ڈاکومنٹس ملیں گے نیا قانون اطالوی حکومت کی طرف سے بنا دیا گیا۔


 تفصیلات کے مطابق 6 جون 2025 سے اطالوی حکومت کی جانب سے ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت اٹلی میں وہ غیر ملکی جن کے پاس ڈاکومنٹس نہیں لیکن وہ اٹلی میں لیگل طریقے سے enter ہوئے تھے مطلب کہ ورک ویزہ لے کر فلوسی امیگریشن کے تحت لیکن اُن کے مالکان حضرات کی طرف سے اُن کی کام والی سجورنو نہیں بُنوائی گئی تو اب نئے قانون کے تحت ایسے تمام لوگوں کو اٹلی کی کام والی سجورنو Lavoro Subordinato Soggiorno دی جائے گی اور اس کا باقاعدہ اعلان Tribunale Campania کی جانب سے ہو گیا ہے جبکہ بہت جلد باقی کے اور Regions میں بھی اس نئے قانون کو پاس کر دیا جائے گا۔ 


 لیکن اٹلی کی کام والی سجورنو لینے کیلئے آپکو کچھ ڈاکومنٹس اور حکومت کی چند شرائط کو پورا کرنا ہو گا اگر آپ کے پاس اٹلی میں لیگل طریقے سے داخل ہونے کا ثبوت ہے تو آپ اپنے متعلقہ کستورے میں جا کر Lavoro Suborinato Soggiorno کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں اگر آپ کام کر رہے کسی اور کام کے مالک کے پاس تو آپکو اُسی کام سے متعلق کام والی سجورنو دی جائے گی جبکہ اگر کام نہیں کر رہے تو ایسی صورت میں آپکو کام تلاش کرنے والی سجورنو دی جائے گی مگر آپکے پاس اٹلی میں لیگل داخل ہونے کا ثبوت ہونا لازمی ہے جیسے کہ آپکا پاسپورٹ یہ سب سے بڑا ثبوت ہے جس پر جب آپ اٹلی میں لیگل داخل ہوئے تھے تو آپکے پاسپورٹ پر امیگریشن کی طرف سے اٹلی داخل ہونے کی Stamp لگی ہو گی جس کی بنیاد پر آپ اٹلی میں رہتے ہوئے اٹلی کے لیگل ڈاکومنٹس لے سکتے ہیں جبکہ بتایا گیا ہے کہ اس سے اٹلی میں قریب 3 لاکھ غیر ملکی جن میں پاکستانی بھی ہیں فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے