اٹلی میں مقیم بغیر ڈاکومنٹس والوں کیلئے بڑی خوشخبری اطالوی حکومت کا غیر ملکی افراد کیلئے سناتوریا امیگریشن اوپن کرنے کا فیصلہ پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے غیر ملکی بھی سناتوریا امیگریشن کے تحت لیگل اسٹیٹس لے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی جانب سے اس رواں سال 2025 کے اکتوبر یا نومبر میں غیر ملکی افراد کیلئے سناتوریا امیگریشن اوپن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے مطلب کہ اکتوبر یا نومبر میں سناتوریا امیگریشن کا اعلان ہو گا اور غیر ملکی جو بغیر ڈاکومنٹس کے ہیں وہ اگلے سال 2026 میں باقاعدہ طور پر سناتوریا امیگریشن کے تحت لیگل ڈاکومنٹس لے سکیں گے۔
جیسا کہ آپکو معلوم ہے جب بھی سناتوریا امیگریشن اوپن کی جاتی ہے تو اطالوی حکومت کی جانب سے کچھ ڈاکومنٹس مطلب کے ثبوت بھی مانگے جاتے ہیں جن کی بنیاد پر آپ امیگریشن کا حصہ بنتے ہیں۔
ابھی تک کی تازہ تیرین معلومات کے مطابق جن ڈاکومنٹس کا بتایا جا رہا جو کہ آپ بطور ثبوت پیش کریں گے تو سب سے پہلے تو آپ کے پاس اپنا ویلیڈ پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے جو کہ اس وقت پاکستانیوں کیلئے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے البتہ ابھی آپ کے پاس وقت ہے کوشش کریں جلد از جلد اپنا پاسپورٹ بناوا لیں جبکہ دوسرے نمبر پر آپ سے جو ثبوت مانگا جائے گا وہ اٹلی میں ہونے کا ہے کہ آیا آپ کب سے اٹلی میں ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر آپ کے پاس اٹلی میں رہتے ہوئے کام کا کوئی بھی کنٹریکٹ ہونا لازمی ہے۔
واضع رہے کہ ابھی ڈاکومنٹس کے حوالے سے حکومت کی طرف سے بتایا نہیں گیا البتہ آپکو تیار رہنا چائیے کیونکہ کبھی بھی کسی بھی وقت اطالوی حکومت کی جانب سے سناتوریا امیگریشن اوپن کی جا سکتی ہے۔
0 تبصرے