اٹلی میں رہنے والوں کیلئے خوشخبری اطالوی حکومت کا 500 یورو کا بونس دینے کا اعلان پاکستانیوں سمیت ہر کوئی اس 500 یورو کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے 2023 سے یہ 500 یورو کا بونس دینا شروع کیا گیا تھا جس کو اب اس رواں سال 2025 میں بھی اطالوی حکومت کی جانب سے منظور کر دیا گیا ہے اٹلی میں جتنے بھی لوگ ہیں چاہے غیر ملکی بھی ہیں اور اُن کی فیملی ہے تو ایسے تمام لوگوں کو اطالوی حکومت کی جانب سے یہ 500 یورو کا بونس ملے گا۔
دراصل یہ بونس کیش کی صورت میں نہیں ملے گا بلکہ ایک کارڈ دیا جائے گا جس سے آپ کھانے پینے کی اشیاء لی جا سکیں گی جبکہ جن فیملز کو 2023 اور 2024 میں یہ 500 یورو کا کارڈ ملا تھا اُن کو دوبارہ دوماندہ کرنے کی ضرورت نہیں اگر آپکے پاس کارڈ موجود ہے تو آپکو automatically اس میں 500 یورو مل جائیں گے جبکہ جنوں نے ابھی بونس Carta Deidicata A Te 500 euro لینا ہے اُن کو دوماندہ کرنا ہو گا جس کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔
اس بونس 500 یورو کیلئے حکومت کی طرف سے کیا شرائط رکھی گئی ہیں اب اُس کو دیکھ لیتے ہیں تو سب سے پہلے تو آپکے ایزے اپڈیٹ ہوں اور آپکے ایزے 15 ہزار یورو تک یا پھر 15 ہزار یورو سے کم ہونے چائیے اور آپکی فیملی میں کم سے کم تین فیملی ممبرز ہوں یا پھر چھوٹے بچے ہیں تو بھی آپکو یہ بونس ملے گا اگر آپ کوئی اور Help گورنمنٹ سے لے رہے ہیں تو ایسی صورت میں پھر یہ بونس 500 یورو نہیں ملے گا۔
جبکہ بات کریں کہ دوماندہ کہا کرنا ہے تو واضع رہے گورنمنٹ کی جانب سے INPS کی طرف سے آپکا ڈیٹا لیا جائے گا اور آپکے ایزے وغیرہ اگر حکومت کے Criteria کے مطابق ہیں تو آپکے کمونے کی طرف سے آپکو لیٹر بھیجا جائے گا کہ آپ یہ 500 یورو کے بونس کے کارڈ کیلئے اہل ہیں آپ اپنا کارڈ پوسٹ آفس سے لے سکتے ہیں۔
0 تبصرے