اٹلی شہریت نیا قانون | New Italian Cittadinanza Law 2025 for Immigrants

اٹلی شہریت نیا قانون | New Italian Cittadinanza Law 2025 for Immigrants
جو لوگ اٹلی کی شہریت لیکر کسی دوسرے ملک میں منتقل ہوچکے ہیں اگر ان کے ہاں کوئی نیا مہمان پیدا ہوتا ہے تو وہ اسے اٹالین پاسپورٹ نہیں دلوا سکیں گے ۔ نیا قانون 20 مئی 2025 کو پاس ہوچکا ہے ۔ 28مارچ 2025 نمبر 36 کا قانون یہ کہتا ہے کہ اگر آپ اٹلی میں پیدا نہیں ہوئے اور آپ کے پاس اٹلی کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی بھی شہریت ہے تو اٹلی آپ کے بچے کو اٹالین پاسپورٹ نہیں دے گا ۔ یہ قانون ویسے تو اٹلی نے برازیلین اور لاطینی امریکہ کے ان اٹالین شہریوں کے لئے بنوایا ہے جو کئی کئی نسلوں تک اٹالین پاسپورٹ لیتے رہتے تھے لیکن اس کے رگڑے میں وہ تمام لوگ بھی آگئے ہیں جواٹلی میں پیدا نہیں ہوئے تھے اور انہیں اطالوی شہریت مل گئی تھی ۔۔ اس لئے اب بہتر ہے کہ جو لوگ برطانیہ میں موجود ہیں وہ اپنے بچوں کا برطانوی شہریت دلو ا دیں کیونکہ اٹلی نے آپ کے ساتھ بے وفائی کر دی ہے ۔ یہ معلومات اٹالین ایمبیسی کی ویب ساءٹس پر بھی اپ لوڈ کر دی ہے ہاں اگر آپ اٹلی میں پیدا ہوئے ہیں تو آپ کے نو زائیدہ بچوں کو پاسپورٹ مل سکتا ہے ۔ یا پھر اگر آپ اٹلی منتقل ہو جائیں ریزیڈینسا بنوا لیں اور ان دنوں آپ کا بچہ وہاں پیدا ہو تا ہے تو اسے اٹالین پاسپورٹ مل جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے