اٹلی،یورپ نیا ڈیپورٹ قانون | Italy - EU New Stricter Deportation Law 2025

اٹلی،یورپ نیا ڈیپورٹ قانون | Italy - EU New Stricter Deportation Law 2025
اٹلی،جرمنی،فرانس سمیت پورے یورپ سے غیر ملکیوں کو ڈیپورٹ کرنے کا نیا قانون ہزاروں لاکھوں غیر ملکی افراد کا مستقبل خطرے میں۔


 تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے تمام ممالک کے درمیان مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے جس سے پورے یورپ سے ہزاروں لاکھوں غیر ملکی افراد جو کہ یورپ کے کسی بھی ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے اور اُن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں تو اب یورپی یونین کی طرف سے نئے قانون کے تحت ڈیپورٹ کیا جائے گا واضع رہے کہ یورپی یونین بھی امریکہ کر طرز کی بڑی ڈیپوٹیشن کرنے پر غور کر رہا ہے اور گذشتہ روز یورپی یونین کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں یہ بڑا فیصلہ ڈیپورٹ کرنے کا کیا گیا ہے۔


 اٹلی،جرمنی،فرانس سمیت یورپ میں مقیم ایسے اللیگل بغیر ڈاکومنٹس والے افراد جو قانونی حیثیت نہیں رکھتے اُن کا مستقبل اب خطرے میں ہے جبکہ تازہ ترین نیوز کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اٹلی میں موسمی ویزوں پر آئے تھے اور بعد میں وہ بھی الیگل ہو گے ہیں تو اُن کو بھی اٹلی سے ڈیپورٹ کیا جائے گا اسی طرح دیگر اور یورپی ممالک سے غیر ملکی افراد کو ڈیپورٹ کیا جائے گا جبکہ جن لوگوں کے اسائلم کیس Pending ہیں اُن کی کیس کا فیصلہ نہیں آیا اور جن کے کیس مسترد مطلب رجیکٹ ہو گئے ہیں اُن پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا واضع رہے اٹلی سے گذشتہ سال 4500 لوگوں کو ڈیپورٹ کیا جا چکا ہے۔


 یورپی یونین کا نیا ڈیپورٹ قانون کب سے لاگو ہو گا۔


 اطالوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے نئے ڈیپورٹ قانون کو اس رواں سال جون 2025 میں باقاعدہ طور پر لاگو کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے