اٹلی بونس 500 یورو | New Italy Bonus 500€ For Families 2025 Good News For Everyone

اٹلی بونس 500 یورو | New Italy Bonus 500€ For Families 2025 Good News For Everyone
اٹلی میں مقیم فیملی والوں کیلئے بڑی خوشخبری حکومت کا فیملی والوں کو 500 یورو کا بونس دینے کا اعلان جبکہ 500 یورو کے بونس کے دوماندے بھی شروع۔ 


 تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی طرف سے نیا 500 یورو کا بونس منظور کر دیا گیا ہے جو کہ اٹلی میں فیملی والوں کو ملے گا مطلب کہ جن فیملز میں بچے ہیں اُن کو اطالوی حکومت کی جانب سے 500 یورو کا بونس دیا جائے گا واضع رہے کہ حکومت کی طرف سے بچوں کی عمر جو بتائی گئی ہے وہ 14 سال تک ہے یعنی کہ جن فیملز میں 14 سال تک کے بچے ہیں وہ سب کی سب فیملز اس 500 یورو کے بونس کو لے سکتے ہیں۔


 بونس کو لینے کی شرائط۔


 اٹلی میں وہ فیملز جن کے ایزے 15 ہزار یورو تک ہیں یا پھر 15 ہزار یورو سے کم ہیں اور اُن کی فیملی میں ایک بچہ 14 سال تک یا پھر 14 سال سے کم عمر ہے تو وہ اس 500 یورو کے بونس کے اہل ہیں اور اپلائی کر سکتے ہیں۔


 بونس 500 یورو دینے کا مقصد۔


 اطالوی حکومت کا 500 یورو کا بونس دینے کا مقصد ایسے بچوں کیلئے ہے جو کہ ایکسٹرا کورسسز وغیرہ کرتے ہیں میوزک کلاس کرتے ہیں یا پھر کوئی زبان کا کورس کرتے ہیں تو اطالوی حکومت ایسے بچوں کی مدد کرے گی اس 500 یورو کے بونس سے۔ بونس 500 کا دوماندہ کب سے ہو گا اور کیسے ہوگا۔ اٹلی میں جو بھی فیملز والے اہل ہیں بونس 500 یورو کو لینے کیلئے وہ دوماندہ INPS کی ویب سائٹ پر یا پھر کسی بھی کاف کے دفتر میں جا کر سکتے ہیں جبکہ بونس کیلئے دوماندے اگلے ماہ مارچ سے Active ہو جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. میری ایک بیٹی جو ک چار سال کی ہے اور بیٹی گیارہ منتھ کا ہے کیا ہم یہ بونس اپلائی کر سکتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں