یوکے BRP اور BRC کارڈ ہولڈرز کیلئے یوکے ہوم آفس کی جانب سے بڑی خوشخبری سُنائی گئی ہے جس کے تحت BRP اور BRC کارڈ ہولڈرز کو بڑی سہولت میسر کر دی گئی ہے۔
یوکے کی وزارت داخلہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر آپ یورپین شہری ہیں اوربرطانیہ میں سیٹل اسٹیٹس کے ساتھ رہ رہے ہیں اور آپ کو ریزیڈینس کارڈ ملا ہواہے جو 31 دسمبر 2024ء کو ختم ہو گیا ہے۔
اور آپ انٹرنیشنل سفر کرنے والے ہیں تو آپکو گھبرانے کی کوئی بات نہیں تمام ائیر لائینز کو بتا دیا گیا ہے کہ آپ کا کارڈ 31دسمبر 2025 ء تک ویلڈ ہے ۔ البتہ آپ کے لئے بہتر ہے کہ آپ اپنے ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جا کر چیک کر لیں کہ آپ کا یا آپ کے بچوں کے پاسپورٹ نمبرز آپ کے ای ویزہ اکاؤنٹ سے منسلک ہیں کیونکہ 31دسمبر کے بعد آپ کا اسٹیٹس چیک ہوا کرے گا آن لائن اور ضروری ہے کہ آپ کے تمام تفصیلات اپڈیٹ ہوں۔
0 تبصرے