اٹلی میں رہنے والوں کیلئے 635 یورو اضافی | Italy ASSEGNO DI INCLUSIONE 635€. Benefit 2025

اٹلی میں رہنے والوں کیلئے 635 یورو اضافی | Italy ASSEGNO DI INCLUSIONE 635€. Benefit 2025
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری اضافی 635 یورو ملیں گے۔ 


تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے اپنے نئے 2025 کے بجٹ میں نیا قانون پاس کیا گیا ہے جس میں اٹلی میں رہنے والوں کو اضافی بونس کے تحت 635 یورو امداد کی مد میں دئیے جائیں گے۔


 خیال رہے یہ جو امداد ہے ریدیتو دی چیتادینسا کے متبادل میلونی حکومت کی طرف سے ASSEGNO DI INCLUSIONE کے نام سے سال 2024 کے آغاز میں شروع کی گئی تھی لیکن ابھی 2025 کے بجٹ میں اس بونس میں اس امداد میں حکومت دائرہ وسیع کرنے جا رہی ہے یعنی کہ سال 2025 میں اٹلی میں مزید لوگ اس 635 یورو کے بونس سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔


 ابھی تک پورے اٹلی سے 7 لاکھ لوگوں کی طرف سے اس 635 یورو کیلئے دوماندے کیے گئے ہیں جبکہ ابھی جو بتایا گیا ہے اُس کے مطابق حکومت کی طرف سے 7 بلین یورو کی رقم مختصم کی گئی ہے۔


 اٹلی میں جن لوگوں کے ایزے 9 ہزار 350 یورو تک ہیں یا پھر اس سے کم ہیں وہ اس بونس کیلئے اپلائی کرسکیں گے جبکہ دوماندے اگلے سال 2025 جنوری میں اوپن کرنے کا کہا گیا ہے کون کون سے ڈاکومنٹس چاہیے ہوں گے اپلائی کرنے کیلئے ابھی اس حوالے سے مزید تفصیل جاری نہیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے