یوکے میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری | PIA Flights To UK 🇬🇧 Resumed Good News

یوکے میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری | PIA Flights To UK 🇬🇧 Resumed Good News
پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں مارچ میں بحال ہونے کا امکان ڈی جی سول ایوی ایشن:

 برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی یورپی یونین کی طرز پر جائزے کے بعد متوقع ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازیں جلد بحال ہو سکتی ہیں۔ 


انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کی کامیاب ویلیویشن کے بعد برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، جبکہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں آن لائن میٹنگ بھی شیڈول ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ جنوری میں برطانوی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد پروازوں کی بحالی کا عمل تیز ہوگا، اور توقع ہے کہ مارچ تک برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ 

ان کے مطابق، برطانوی حکام یورپی یونین کی طرز پر پی آئی اے کی ویلیویشن کریں گے، جہاں پہلے ہی بہت اچھے نتائج حاصل ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، معطلی سے پہلے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 21 پروازیں چلائی جاتی تھیں، جن میں 10 لندن، 9 مانچسٹر، اور 2 برمنگھم کے لیے تھیں۔ یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے