یورپی یونین نیا سخت ڈیپوٹیشن قانون | EU - New Stricter Deportation Law 24/25

یورپی یونین نیا سخت ڈیپوٹیشن قانون | EU - New Stricter Deportation Law 24/25
اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں مقیم غیر ملکی جو کہ بغیر ڈاکومنٹس کے ہیں اُن کیلئے یورپی یونین کا نیا سخت ڈیپوٹیشن قانون لاگو کرنے کا اعلان۔ 


 تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن کی جانب سے اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کرنے والوں کیلئے سخت قانون کو نافذ کرنے کا باقاعدہ پلان بنا لیا گیا ہے اور یہ سخت قانون ایسے تمام غیر ملکی تارکین وطن پر لاگو ہو گا جن کے پاس اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت کسی بھی یورپی ملک میں قانونی حیثیت نہیں ہے اُن کو اس نئے سخت یورپی ڈیپوٹیشن قانون کے تحت یورپی ممالک سے ملک بدر کیا جائے گا۔ 


 میڈیا رپورٹ میں واضع طور پر بتایا گیا ہے مہاجرین کو اُن کے آبائی ملک میں بھیجا جائے گا اور یورپی یونین کا یہ نیا ڈیپوٹیشن منصوبہ فروری 2025 تک شروع ہو جائے گا۔
 جبکہ دوسری جانب تازہ ترین نیوز کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن جو یورپی یونین میں داخل ہوں گے اُن کو بھی کسی یورپی ملک میں سیاسی پناہ لینے کی اجازات نہیں ہو گی اور جلد از جلد ڈیپوٹ کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے