لیبیا سے غیرقانونی طریقہ سے اٹلی جانے کی کوشش میں 6 پاکستانی زندہ جل گئے۔
تفصیلات کے مطابق چھ پاکستانی نوجوان جنہیں ڈاکٹر عدنان نامی ایجنٹ نے جو کہ دوبرجی چندہ سنگھ کا رہائشی ہے 37 لاکھ روپے میں براستہ سعودی عرب سے لیبیا بھیجا اور پھر وہاں سے لانچ کے زریعے اٹلی اسمگل کرنا تھا ۔
لڑکوں کو جمعہ کے روز گاڑی میں چھپا کر زیرو پوائنٹ پر منتقل کرتے ہوئے رستے میں گاڑی کو کوئی حادثہ پیش جس سے آگ لگ گئی اور چھ لڑکے زندہ گئے ۔
مصدقہ زرائع کے مطابق دو لڑکے عمر ولد فوجی اللہ رکھا ، ملک عادل ولد رفیق دوبرجی چندہ سنگھ کے رہائشی ہیں جبکہ چار لڑکوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ۔
واضح رہے کہ عمر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور کچھ ہی عرصے پہلے اس کا بھائی کینسر کے مرض سے وفات پاگیا تھا ۔
اہل علاقہ شدید غم و غصّے میں ۔
انتظامیہ سے انسانی اسمگلروں (ایجنٹوں) کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ ۔
0 تبصرے