اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے اٹالین چیتادینسا سے متعلق بڑی خوشخبری اٹالین چیتادینسا قانون میں بڑی تبدیلی موجیں۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی شہریت کا قانون تبدیل کروانے کے لئے ریفرنڈم کے مطالبے کے لئے جو 5لاکھ دستخط جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا وہ تو اب پورا ہوگیا بلکہ پانچ کی بجائے 6 لاکھ دستخط جمع ہوگئے ہیں اور اب آئینی عدالت اٹلی میں اٹالین چیتادینسا قانون میں ریفرنڈم کروانے کا آرڈر جاری کرے گی جو کہ اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ 2025کے ابتدائی مہینوں میں ہوگا مطلب کہ مارچ 2025 تک جس میں اطالوی ووٹر حصہ لیں گے ۔
اور پھر
سے ایک دفعہ سب کو یہی ماحول بنانا ہوگا جو دستخط اکٹھا کرنے کے لئے بنایا گیا اگر یہ ریفرنڈم کامیاب ہوگیا تو اٹلی میں شہریت کی درخواست دینے کے لئے دس سال کا لمبا انتظار کرنے کی بجائے صرف پانچ سال بعد ہی درخواست دی جانا ممکن ہوگا اور اٹلی میں غیر ملکی افراد جلد اٹالین شہریت کیلئے اپلائی کر سکیں گے جو کہ ایک نہایت اچھا نیا قانون ہو گا اٹالین چیتادینسا سے متعلق۔
0 تبصرے