اٹالین حکومت کی طرف سے اٹلی کے فری ویزہ کا اعلان اوپن امیگریشن پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی اٹلی کے لیگل ڈاکومنٹس اب حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین گورنمنٹ اٹلی میں مقیم ایسے غیر ملکی جو بغیر ڈاکومنٹس کے ہیں اُن کیلئے اور جو لوگ پاکستان سے اٹلی کا ویزہ لے کر آنا چاہتے ہیں اُن کو بڑی سہولت دینے جا رہی ہے جس کے تحت پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے لوگ اب اٹلی میں قانونی دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔
اٹلی میں موجود بغیر ڈاکومنٹس والوں کیلئے بڑا موقع۔
ایسے افراد غیر ملکی جو اٹلی میں قانونی حثیت نہیں رکھتے اُن کیلئے اگلے ماہ نومبر میں ڈومیسٹک کے شعبے میں امیگریشن اوپن کر رہی ہے اٹالین حکومت اور اس امیگریشن میں اپلائی کرنے کیلئے آپکے پاس ڈومیسٹک کے شعبے میں کام کا کنٹریکٹ کا ہونا ضروری ہے اس کے علاوہ اور کوئی شرط نہیں۔
پاکستان سے جن لوگوں نے امیگریشن کے تحت ویزہ لے آنا ہے اُن کیلئے اپڈیٹ اور اپلائی کا طریقہ۔
جیسا کہ اٹالین حکومت ہر سال غیر ملکی افراد کیلئے فلوسی امیگریشن اوپن کرتی ہے تو اگلے سال 2025 میں ایک بار پھر سے امیگریشن اوپن کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ 2025 میں جو بھی لوگ پاکستان سے اپلائی کریں کے اُن کو 100 فیصد اٹلی کا ویزہ بھی جاری کیا جائے گا اور نئی 2025 کی فلوسی امیگریشن میں آپ خود سے اٹالین منسٹری کی جو ویب سائٹ ہے اُس سے بذریعہ آن لائن اپنی اپلیکشن ڈال سکیں گے یعنی کہ ایجنٹ کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
0 تبصرے