اٹلی،یورپ،انگلینڈ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ سے متعلق انتہائی اہم اور ضروری خبر اب کن پاکستانیوں کو پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے پاسپورٹ ایشوء کیا جائے گا اور کن
پاکستانیوں کو پاسپورٹ ایشوء نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی،یورپ،انگلینڈ سمیت دنیا بھر میں
جہاں بھی پاکستانی اسائلم سیکرز ہیں اُن کو 5 جون 2024 سے قانون پاس ہونے کے بعد پاکستانی سفارتخانوں نے پاسپورٹ ایشوء کرنا بند کر دیا ہوا ہے اور ابھی تک کی جو تازہ ترین پاسپورٹ ایشوء کرنے سے متعلق اپڈیٹ آئی ہے اُس کے مطابق عدالت کی طرف سے اس کیس کو اکتوبر تک کی اگلی تاریخ دی گئی ہے جس کے بعد فیصلہ آئے گا کہ یہ پاسپورٹ والا قانون جاری رہے گا یا پھر نہیں۔
لیکن جو بڑی خوشخبری کی خبر سامنے آئی ہے اُس کے مطابق جو بتایا گیا ہے اٹلی،یورپ،انگلینڈ وغیرہ میں وہ لوگ جو Overstayers ہوچکے ہیں اور اُنھوں نے ابھی تک کہیں بھی اسائلم نہیں کیا یا پھر اٹلی،یورپ میں رہتے ہوئے اُن کے پاس جو ڈاکومنٹس ہیں اُن پر اسائلم ازیلو وغیرہ نہیں لکھا ہوا تو اُن کیلئے گُڈ نیوز ہے وہ اپنے پاسپورٹ کو پاکستانی سفارتخانوں سے ری نیو کروا سکتے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب وہ پاکستانی جنوں نے یورپ انگلینڈ وغیرہ میں اسائلم کیا ہوا ہے اور اُن کے پاسپورٹ Expired ہو چکے ہیں تو وہ اپنے پاسپورٹ کو ری نیو نہیں کر سکتے۔
0 تبصرے