اٹلی نیا 100 یورو بونس | New Italy 100 Euro Bonus For Everyone 24/25 Good News for Immigrants

اٹلی نیا 100 یورو بونس | New Italy 100 Euro Bonus For Everyone 24/25 Good News for Immigrants
اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری حکومت کا سب کو 100 یورو دینے کا اعلان نیا بونس ابھی اپلائی کریں۔ 


 تفصیلات کے مطابق اطالوی میلونی حکومت کی طرف سے اٹلی میں ایسے افراد جو کہ کام کرتے ہیں جن میں پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے غیر ملکی بھی شامل ہیں سب کو اطالوی حکومت کی طرف سے بوستا پگا میں 100 یورو دینے کا اعلان کیا ہے خیال رہے حکومت کی طرف سے پہلے کسی بھی بونس کو لینے کیلئے ایزوں کی شرط رکھی جاتی تھی لیکن اس 100 یورو کے بونس کیلئے ایزوں کی ضرورت نہیں ہے البتہ حکومت کی طرف سے مکمل طور پر واضع کیا گیا ہے ایسے لوگ جن کے کُد ریدیتو 28 ہزار یورو تک ہیں یا پھر 28 ہزار یورو سے کم ہے تو ایسے تمام ورکرز کو تمام لوگوں کو حکومت کی طرف سے دسمبر 2024 میں یہ 100 یورو کا بونس 13 ویں تنخواہ کے ساتھ دیا جائے گا یعنی کہ آپکو آپ بوستا پگا میں یہ اضافی 100 یورو ملے گا خیال رہے اس 100 یورو کے بونس سے اٹلی میں سب سے زیادہ فائدہ غیر ملکی افراد کو ہو گا کیونکہ بہت کم لوگ ہیں جن کے کُد ریدیتو 28 ہزار یورو سے زیادہ ہیں۔ 


 باقی اس 100 یورو کو اپلائی کیسے کرنا ہے تو حکومت کی طرف سے واضع کر دیا گیا ہے کہ حکومت اپنے حساب سے لوگوں کے ریدیتو کو چیک کر کے بونس دے گی اس لیے اس 100 یورو کے بونس کو اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے