اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے اٹالین شہریت یا پھر چیتادینسا سے متعلق بڑی خوشخبری کیونکہ اب پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کو اٹالین شہریت تین سال کی بجائے ایک سال میں ملے گی اس سے متعلق نیا بل تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں غیر ملکی افراد کو اٹالین شہریت دینے کے قانون میں بڑی ترمیم کی جا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے نیا بل بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کو صرف پاس کرنا باقی ہے جس کے بعد پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے جو غیر ملکی ہیں وہ اٹالین شہریت یا پھر چیتا دینسا کو صرف ایک سال میں ہی حاصل کر سکیں گے۔
خیال رہے Forza Italia سیاسی جماعت جو اس وقت کی موجودہ حکومت میں بھی شامل ہے اس بڑی سیاسی جماعت کی طرف سے یہ نیا چیتادینسا کا بل پیش کیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی افراد جنوں نے پہلے سے اٹالین چیتادینسا کیلئے اپلائی کیا ہوا یا پھر وہ اب چیتادینسا اپلائی کرنے کے اہل ہیں تو اُن سب کو تین سال کے لمبے عرصے کی بجائے ایک سال میں ہی چیتادینسا دی جائے جبکہ اس کے علاوہ اس نئے اٹالین شہریت کے بل میں یہ کہا گیا ہے کہ جو بچے اٹلی میں پیدا ہوئے ہیں اگر اُن کے والدین میں سے کسی ایک پاس اٹلی میں قانونی حیثیت ہے تو اُن کو پیدائش پر ہی اٹالین شہریت دی جائے۔
واضع رہے کہ بتایا جا رہا ہے کہ اٹالین نیشنیلٹی کے قانون میں بڑی تبدیلی اگلے سال 2025 میں ہو گی۔
0 تبصرے