اٹلی میں ازیلو پولیٹکو اور سوسداریا سٹیٹس حامل افراد کو اطالوی حکومت کی جانب سے لیٹر موصول ہونا شروع اٹلی سے ازیلو پولیٹکو اور سوسداریا سٹیٹس والوں کیلئے خطرہ ڈاکومنٹس کیسنل ہوں گے۔
تفصیلات مطابق اٹلی میں مقیم ایسے غیر ملکی افراد جن کو اٹالین گورنمنٹ کی طرف سے ازیلو پولیٹکو یا پھر انٹرنیشنل پروٹیکشن سوسداریا کا سٹیٹس دیا گیا ہے اُن کو اٹالین گورنمنٹ کی طرف سے لیٹر سینڈ کیے جا رہے ہیں چونکہ اٹلی کے قانون کے مطابق اگر کسی اسائلم کرنے والے شخص کو ازیلو پولیٹکو یا سوسداریا کی سجورنو ملتی ہے جو کہ پروٹیکشن سٹیٹس ہوتا اُس پر وہ شخص اپنے ملک پاکستان انڈیا بنگلہ دیش وغیرہ نہیں جا سکتا لیکن بہت سے لوگ جب اُن کے پاس یہ سٹیٹس آ جاتا ہے تو وہ اپنے ملک جاتے ہیں اب اُن کیلئے اٹالین حکومت کی طرف سے سختی کر دی گئی ہے اور جو بھی لوگ اٹلی سے ان سٹیٹس پر اپنے ملک میں گئے تھے اُن کو لیٹر سینڈ کیے جا رہے اور وجوہات پوچھی جا رہی ہیں کہ آپکو تو اپنے ملک میں جان کا خطرہ تھا تو پھر آپ اپنے ملک کیوں گئے ہیں۔
جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ جن بھی لوگوں کو حکومت کی طرف سے یہ لیٹر موصول ہو رہے ہیں اُن سے solid Proves مانگے جارہے ہیں اور جواب طلب کیا گیا ہے اگر وہ حکومت کہ اس لیٹر کا جواب نہیں دیتے تو اُن کے یہ دو قسم کے ڈاکومنٹس حکومت کی طرف سے کینسل کیے جائیں گے جو کہ اٹلی میں ازیلو پولیٹکو اور سوسداریا سجورنو حامل کے افراد کیلئے بڑی ٹینشن ہے اور حکومت کی جانب سے سخت کاروائی شروع کی گئی ہے جس سے اب اٹلی میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ڈاکومنٹس کینسل ہونے کا خدشہ ہے۔
0 تبصرے