اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور بڑی خوشی کی خبر بڑا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت یورپ میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم اعلان کیا گیا ہے جبکہ یورپ کے کئی سفارتخانوں نے تو باقاعدہ طور پر اس حوالے سے پریس ریلیز بھی جاری کر دی ہےاور کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سیاسی پناہ گزین پاکستانی یعنی کہ (Asylum Seeker) کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا مراسلہ منسوخ کر دیا ہے اور تمام پاکستانی شہری اپنے پاسپورٹ کے حصول کے لیے یورپ میں رہتے ہوئے کسی بھی ملک میں سفارت خانہ پاکستان سے نیا پاسپورٹ بنوانے کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ رینیو کروانے کیلئے رجوع کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے