اٹلی پاکستان نیا معاہدہ | Italy & Pakistan New Stricter Agreement for Asylum Seekers 2024

اٹلی پاکستان نیا معاہدہ | Italy & Pakistan New Stricter Agreement for Asylum Seekers 2024
اٹلی اور پاکستان کے درمیان ایک اور نیا معاہدہ طہ جس سے اٹلی میں مقیم پاکستانی جو اسائلم سیکرز ہیں اُن کیلئے مشکل ڈیپوٹیشن جبکہ ڈاکومنٹس بھی نہیں ملیں گے۔ 


 تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اطالوی ایمبیسڈر اور پاکستانی وزارت داخلہ محسن نقوی کے درمیان ایک ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کی طرف سے ایک نئے معاہدے کو تشکیل دی گئی ہے جس سے اٹلی میں جو پاکستانی اسائلم سیکرز ہیں اُن کیلئے مشکل کر دی گئی ہے جبکہ پاکستانیوں کو اٹلی سے ڈیپورٹ کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔ 


 بتایا جا رہا ہے کہ اٹلی میں ایسے پاکستانی جن کے اسائلم کے کیس مسترد ہو چکے ہیں نئے معاہدے کے تحت ایسے پاکستانیوں کو اٹلی سے ڈیپورٹ کیا جائے گا جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا کہ نئے معاہدے کے تحت اسائلم والے پاکستانیوں کو ڈاکومنٹس بھی نہ دینے کا کہا گیا ہے جیسا کہ آپکو معلوم ہے کہ پہلے ہی سیاسی پناہ کے متلاشی پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ دینے کا قانون پاس کیا گیا ہے اور اب یہ نیا سخت معاہدہ بھی پاکستانی حکومت کی طرف سے کیا گیا ہے۔ 


 جبکہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستانی جو ابھی پاکستان سے ڈنکی لگا کر اٹلی جائیں گے تو اُن کو اٹلی میں اسائلم کرنے کی بلکل بھی اجازت نہیں دی جائے گی جو کہ اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت پاکستان سے اٹلی جانے والے دونوں کیلئے ہی نہایت بُری خبر ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے