یورپ یوکے کے پاکستانیوں کے ویزے | EU - UK Visa Rejected Pakistani Passport Update 2024

یورپ یوکے کے پاکستانیوں کے ویزے | EU - UK Visa Rejected Pakistani Passport Update 2024
پاکستانیوں کے ویزے مسترد لاکھوں یورو اور پاؤنڈ برطانیہ اور یورپ پہنچ گئے۔ برطانیہ اور یورپ نے ویزہ فیس کی مد میں لاکھوں پونڈز اور یورو کما لیے۔ پاکستانیوں کے ویزے مستردکردیئے۔ ذرائع کے مطابق مسترد شدہ ویزا درخواستوں کی فیس میں لاکھوں پاؤنڈز اور یورو اکٹھے کئے، اس ماہ شائع ہونے والی نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہےکہ پاکستانیوں نے مسترد شدہ یو کے ویزا درخواستوں پر 5.3 ملین پاؤنڈ خرچ کیے، 2023 میں پاکستان سے تقریباً 40 فیصد درخواستیں مسترد کی گئیں۔ اسی سال، پاکستان سے تقریباً 50 فیصد شینگن ویزا بھی مسترد کیے گئے، درخواستوں پر 3.344 ملین یورو خرچ ہوئے۔یہ ڈیٹا EUobserver کے تعاون سے شائع کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ یورپی یونین کی حکومتوں نے مسترد شدہ ویزا درخواست کی فیسوں میں سالانہ 130m یورو حاصل کیے، جنہیں ‘ریورس ریمیٹینس’ کا نام دیا گیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے