اٹلی بونس خوشخبری | Italy Bonus Dote Scuola 150€ to 500€ | 2024 -2025

اٹلی بونس خوشخبری | Italy Bonus Dote Scuola 150€ to 500€ | 2024 -2025
اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے 150 یورو سے 500 یورو کے بونس کیلئے دوماندے شروع اٹلی میں رہنے والے جلدی اپلائی کریں۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی حکومت کی طرف سے 150 یورو سے 500 یورو کے بونس کا آغاز ہو گیا ہے اس بونس کا نام Dote Scuola ہے اور ہر سال اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے یہ بونس دیا جاتا ہے اٹلی میں اُن لوگوں کیلئے جن کے بچے ہیں اور اُن کی عمر 3 سال سے 21 سال تک ہے خیال رہے یہ بونس آپکو کمونے کی طرف سے دیا جاتا ہے اور بعض کمونے والے جو ڈاکٹری کارڈ ہوتا ہے اُس میں اس بونس کی رقم دیتے ہیں۔ 


 اس بونس کے دوماندوں کا آغاز باقاعدہ طور پر ہو چکا ہے اور اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 16 مئی 2024 ہے اور 16 مئی رات 12 بجے کے بعد اس بونس کے دوماندے بند ہو جائیں گے جبکہ اس بونس کو اپلائی کرنے کیلئے جو ایزوں کی شرائط ہیں وہ 15 ہزار 748 یورو ہے اگر اس سے زیادہ ایزے ہیں تو اپلائی نہیں کر سکتے اس بونس کو اپلائی آپ اپنے کمونے سے بھی کر سکتے ہیں جبکہ کسی کاف آفس سے اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ آن لائن بھی اس بونس کیلئے دوماندہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے